14 جون، 2024، 2:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85508912
T T
0 Persons

لیبلز

انصار اللہ کے خلاف بحری اتحاد ناکام، امریکہ کا اعتراف

تہران-ارنا- امریکہ کی  ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ انصار اللہ کے خلاف بحری اتحاد ناکام رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انصار اللہ کے حملوں کے سد باب کے لئے امریکہ کی قیادت میں جو سمندری اتحاد بنایا گیا تھا وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہيں رہا ہے۔

امریکہ کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی یہ رپورٹ جمعرات کو شائع کی گئ۔

اس رپورٹ میں انصار اللہ کو " بڑھتے خطرے " کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں انصار اللہ کے حملوں کی وجہ سے  دنیا کی 30 بڑی انرجی اور جہازرانی کی کمپنیوں کو اپنا راستہ بدلنے پر مجبور ہونا پڑا۔

امریکہ کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ نومبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران انصار اللہ نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں  بحری جہازوں پر کم سے کم 43 حملے کئے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .